کنداپور29 نومبر (ایس او نیوز) تعلقہ کے کوٹا نیشنل ہائی وے پر کار اور اسکوٹر کے درمیان ہوئے تصادم میں اسکوٹر پر سوار جوان لڑکی اسپتال لے جانے کے دوران زخموں کی تاب نہ لاکر ہلاک ہوگئی، جبکہ اس کی سہیلی شدید زخمی ہوگئی، جسے نازک حالت میں منی پال اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
حادثہ سنیچر کو اُس وقت پیش آیا جب اسکوٹر پر سوار دونوں سہیلیاں کنداپور سے برہماور جارہی تھی کہ پیچھے سے آرہی ایک تیز رفتار کار اسکوٹر پر چڑھ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ ٹکر مارنے کے بعد کار موقع پر سے فرار ہونے کی کوشش کی، لیکن اُسے دھر لیا گیا ۔
مرنے والی کی شناخت شیریا (24) کی حیثیت سے کی گئی ہے جبکہ اس کی سہیلی پرتھوی شدید زخمی ہوئی ہے۔
کوٹا پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔